کورونا وبا کے بعد جاپان سے پہلے حج قافلے کی روانگی

کورونا کے نام سے چار سال قبل آنے والی عالمی وبا نے جہاں دنیا کو ساکت کر دیا تھا وہیں فریضہ حج کی ادائیگی بھی اس سے متاثر ہوئی اس وبا کے بعد جاپان سے پہلا حج قافلہ سعودی عرب روانہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار سال کے طویل وقفے کے بعد جاپان سے چار گروپوں میں شامل 150 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ٹوکیو سے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے ہیں اس میں جاپانی شہریوں کے علاوہ زیادہ تر پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دیگر ایشیائی ممالک کے جاپان میں مقیم شہری شامل ہیں۔

عازمین مختلف قافلوں کی صورت میں ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز ٹوکیو سے امارات ایئر لائنز اور قطر ایئر لائنز کے ذریعے روانہ ہوئے۔ اس سفر کے لیے تمام تر انتظامات جاپان کی سب سے بڑی ٹریول کمپنی ایچ آئی ایس نے انجام دیے ہیں۔ٹوکیو سے آنے والے عازمین میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جو حج کے سفر پر روانہ ہونے پر انتہائی خوش اور پرجوش دکھائی دیے۔

ای پیپر دی نیشن