قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور رکن پور میں بچوں کے لڑائی جھگڑے میں سر پر چوٹ لگنے سے ادھیڑ عمر عورت جاں بحق ہوگئی۔قصور کے علاقے رکن پور ہ میں بچوں کے لڑائی جھگڑے پر مدثر اور 70 سالہ نذیراں بی بی کا جھگڑا ہو گیا، ملزم مدثر وغیرہ نے نذیراں بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دئیے جس سے وہ زمین پر گر پڑی اور سر پر گہری چوٹ آئی اور اس کی موت واقع ہوگئی،نعش کو بلھے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس تھانہ بی ڈویژن مصروف تفتیش ہے۔
قصور: بچوں کی لڑائی میں سر پر چوٹ لگنے سے معمر خاتون جاں بحق
Jun 20, 2024