کامونکی(نمائندہ خصوصی) ڈکیتی کی چار وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے نقدی رقم ، موٹر سائیکل ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ، پہلی واردات میں تھانہ صدر کے علاقہ تولیکی ورکاں کے قریب تین ڈاکو احسان اللہ سے 65 ہزار چھین کر لے گئے،جبکہ دوسری واردات میں بھی دو ڈاکو سجاد راجپوت سکنہ سادھوکی سے18 ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تیسری واردات میں تھانہ واہنڈو کے علاقہ موضع لالو پور میں تین ڈاکو امین اللہ سکنہ کوٹلی دلباغ رائے سے 15 ہزار روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ چوتھی واردات میں موٹر سائیکل سوار نوید سکنہ چھجوکی سے دو ڈاکو 78ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، صدر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔