شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ کی بہن انتقال کر گئیں مرحومہ کو خیروپور ملیاں کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی سماجی و دینی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحومہ چوہدری منیر قمر واہگہ کی کزن تھیں جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے چوہدری ناصر محمود واہگہ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔