نواں کوٹ (نامہ نگار) انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر چودھری ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف سے قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر مذاکرات کی جرات نہیں رکھتے سامراج کے ان نمائندوں نے نہ ماضی میں ملک و قوم کی بھلائی کیلئے کوئی کردار ادا کیا اور نہ آئندہ کریں گے ان کا مقصد صرف قومی دولت پر ہاتھ صاف کرنا ہے جس کیلئے یہ برسر اقتدار آئے ہیں انکے مسلط ہوتے ہی ملک میں کرپشن کا بڑھنا ان کی ترجیحات واضح کررہا ہے، پی ٹی آئی قوم کی نمائندہ و ترجمان جماعت ہے جو عوامی استحصال پرکسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی۔