ترقیاتی منصوبوں پر کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا:ملک محمدیوسف  

Jun 20, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی حاجی ملک محمدیوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے اقتصادی و معاشی تعلقات مزید مضبوط ہونگے اورباہمی تجارت میں نہایت وسعت آئے گی میاںنواز شریف کے پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی وفاقی کابینہ دن رات کام کررہی ہے ۔چین سے دوستی اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں چین کے ساتھ ہونے والے پاکستان کے اقتصادی وتجارتی معاہدوں کو پس پشت ڈالے رکھا اور سی پیک پر کام رکوا کر پاکستان کی معیشت اور چین سے تعلقات کو شدید نقصان پہنچانے کی سازش رچی مگر (ن) لیگ نے دوبارہ برسر اقتدار آکر ان منصوبوں کی تکمیل ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے کا عمل شروع کردیا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے متین فلو ر مل میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیااس موقع پر ندیم یوسف ڈالو، ملک عابد یوسف، حمزہ ندیم ،عمیص عابد ودیگر بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں