نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) سینٹری انسپکٹر رانا سجاد انور کی زیر نگرانی بلدیہ کا عملہ عید کے تینوں روز صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے متحرک رہا شہرمیںآلائشوں کو بروقت ٹھکانے کیلئے سینٹری ورکرز و دیگر ملازمین نے بہترین فرائض انجام دئیے اور کہیں پر بھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جس پر اہل علاقہ نے بلدیہ کو خراج تحسین پیش کیااس موقع پر چیف افسر بلدیہ عارف علی سندھو اور سینٹری انسپکٹر راناسجاد انور نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کا سلوگن صاف ستھرا پنجاب پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنائیں گے صفائی ستھرائی کا عمل جاری رہے گا ۔