پتوکی (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن پتوکی کے سینئر وکیل اور سابق صدر چوہدری ظہور الحق ایڈووکیٹ انتقال کر گئے۔انکی نماز جنازہ گشتہ شام کوٹ گامے شاہ قبرستان قصور میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں صحافیوں ‘تاجروں‘ وکلاء اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انجمن تحفظ حقوق شہریاں تحصیل پتوکی کے صدر حافظ محمود خالد گھمن‘ سلمان جاوید‘ زمان اصغر گولڈن‘ ملک احسن‘ نوید شیخ ‘ اظہر شاہ نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔