مرکزی انجمن تاجران کا صفائی ‘سکیورٹی کے بہتر انتظامات پر ڈپٹی کمشنر ‘ڈی پی او کو خراج تحسین 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات یقینی بنانے اور سکیورٹی کے فول پروف اقداما ت پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ و ضلع پولیس کی کارکردگی کا سراہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین شیخ یعقوب بگا شیخ،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، صدر گلی ککے زئیاں رانا عمران، صدر اکبر بازار سیٹھ محمد عباس، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد چھرا، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید، صدر گلی حکیماں خالد مغل،صدر مدینہ مارکیٹ فیضان شفیق خان، جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، میاں ذیشان پرویز اور احمد خورشید چوہدری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مرکزی انجمن تاجران کے مطالبہ پر خصوصاً تجارتی مراکز و شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے موثر اقدامات کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...