نوشہرہ ورکاں میں سری پائے بھوننے اور بنانے کیلئے عارضی دکانیں قائم

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)سری پائے بھوننے اور بنانے کے لیے شہر میں عارضی دکانیں قائم، عید کے تیسرے روز بھی شہریوں کا رش لگا رہا۔ دکاندار منہ مانگے دام وصول کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق قربانی کا گوشت تیار کرنے کے بعد سری پائے  بھنوانے کی باری۔ شہر میں قائم عارضی دکانوں پرعید کے تیسرے روز بھی رش۔ دکانداروں کی چاندی، سری پائے بھوننے اور بنانے کے من مانے دام وصول کرنے لگے۔بڑے جانور کے چار پائے بھوننے کے 1000 روپے اور بنوائی500روپے وصول کی جا تی رہی ۔ بکرے اور چھترے کے چار پائے اور سری کی بھنوائی700روپے اور بنوائی300روپے لی گئی ۔شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے سری پائے بھوننے اور بنوانے کا ریٹ بھی بڑھ گیا ہے۔بڑی عید کے دوسرے اور تیسرے روز شہری ناشتے میں قربانی کے جانور کے سری پائے ہی کھانا پسند کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن