حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں عید قربان کے موقع پر شہر بھر میں مہنگائی کا طوفان آیا رہا۔ دکاندارچھریاں تیز کرکے خریداروںکی جیبوں پر پھیرتے رہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب مہنگائی کو روکنے کیلئے مقررکردہ درجنوںکی تعدادمیںپرائس مجسٹریٹ خواب غفلت کے مزے لیکر گھروںمیںبچوں کے ساتھ عید مناتے رہے۔ اور شہری مصنوعی مہنگائی کے ہاتھوں ذبح ہوتے رہے۔ شہریوںنے عید قربان کے موقع پر شہر بھرمیں مہنگائی کے آنے والے طوفان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا دکانداروںنے عید کے موقع پر سبز مصالحہ جات اور دیگر روزمرہ کے استعمال کی اشیاء میں 100سے300فیصد تک اضافہ کئے رکھا جبکہ سبزی وفروٹ منڈی میںبھی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی رہیں لیکن کسی پرائس مجسٹریٹ کو ایکشن لینے کی ہمت نہ ہوئی۔جس سے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے مہنگائی کوکم کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔