ڈپٹی کمشنر کا جرانوالہ اور وزیرآباد کے بس و ویگن اڈوں کا دورہ  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) عیدالاضحی کے آخری روز مسافروں نے بڑے شہروں کو واپسی شروع کر دی ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے مختلف بس و ویگن اڈوں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے اوور چارجنگ کی شکایات پر جنرل بس سٹینڈ میں بس کو بند کر نے کیساتھ اسے جرمانہ عائد کیا ، مسافروں کو کرایہ واپس کراتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کر دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اوور چارجنگ پر زیروٹالرینس ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بس و ویگن اڈوں پر اوور چارجنگ کی سختی سے روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسر بھی متحرک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن