لاہور (سپورٹس رپورٹر) اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم انجری اور ویزہ مسائل کے باعث فن لینڈ میں ہونیوالے ایونٹس میں شرکت نہیں کریں گے۔ارشد ندیم لاہور میں ٹریننگ کے دوران ٹانگ کی تکلیف کاشکار ہو گئے تھے تاہم پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ فٹنس عدم شرکت کا سبب نہیں بلکہ وقت کی کمی کی وجہ سے موسم سے ہم آہنگ نہ ہونا مسئلہ تھا۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ ارشد ندیم فن لینڈ میں ہونیوالے ایونٹس میں شرکت نہیں کریں گے۔فیڈریشن کے سیکرٹری شاہ جہاں کے مطابق ارشد ندیم کو اولمپکس سے قبل انجریز سے محفوظ رکھنے کیلئے پلان ترتیب دیا ہے۔