لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمر خان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی ماؤنٹ ایلبرس کی چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا۔ ثمرخان پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے 5 ہزار 642 فٹ بلند چوٹی ماؤنٹ ایلبرس سرکی اور واپسی پر سنو بورڈ پر نیچے اتریں۔ دِیر سے تعلق رکھنے والی ثمر خان ماؤنٹ ایلبرس سے سنوبورڈنگ کرکے اترنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ماؤنٹ ایلبرس یورپ کی سب سے بلند پہاڑی ہے جو روس اور یورپ میں واقع ہے۔
پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمر خان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
Jun 20, 2024