لاہور(سپورٹس رپورٹر) یورو کپ 2024 میں فرانس کی ٹیم کو اپنے ابتدائی میچ میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب ٹیم کے کپتان اور فارورڈ کائلیان ایمباپے اپنی ناک تڑوا بیٹھے۔ آسٹریا کیخلاف جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں ہونیوالے میچ میں 25 سالہ کائلیان ایمباپے کا چہرہ ہیڈ شاٹ لگانے کی کوشش میں حریف کھلاڑی کے کندھے سے ٹکرا گیا۔ ناک کی ہڈی ٹوٹنے سے کائلیان ایمباپے کی ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا تھا۔ فارورڈ کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی ڈسلڈورف ہسپتال لے جایا گیا۔