لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سابق کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا بیان ان کیلئے بالکل بھی حیران کن نہیں ہے۔ سابق کرکٹراور تجزیہ کار احمد شہزاد نے کہا کہ ہم یہ بات پورے ورلڈ کپ میں کہتے رہے ہیں۔ یہ ٹیم گروپ بندی کا شکارہے اور ان میں اتحاد کی کمی ہے۔ اس کا واحد حل احتساب ہے۔ گروپ بندی میں ملوث کھلاڑیوں کو سزا ملنی چاہیے اور اگلی نسل کے کرکٹرز کیلئے ایک مثال قائم کی جانی چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی کواس پر نوٹس لینا چاہیے۔