لاہور( کامرس رپورٹر) بینکس اور مالیاتی ادارے پانچ روز کی تعطیلات کے بعد آج دوبارہ کھل جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید الاضحی کی مناسبت سے 17تا19جون ( سومورتا بدھ ) تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھاجبکہ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے مجموعی طور پر پانچ روز بند رہے۔