لاہور( کامرس رپورٹر)ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں توسیع کا جامع منصوبہ پیش کرنے میں ناکام ہے ،ملک بھر میں20 لاکھ ریٹیلرز ہیں لیکن30 ہزار رجسٹرڈ ہوئے ‘اس ناکامی کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے ایف بی آر کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ، اسیسمنٹ اور نوٹسز کے اجراء کو منصفانہ بنانا ہوگا تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کو جتنا جلد ی ہو سکے آٹو میشن پر لایا جائے تاکہ کرپشن کے راستے بند ہو سکیں ،ٹیکسز کی تعداد اور شرح کو کم کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے معاملے پر این ایف سی کی توہین کی گئی، سیلز ٹیکس کو پی ڈی ایل میں ڈال کر فیڈریشن میں ڈالا گیا۔