فیروزوالہ( نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریاکی آبادی رحمان ویو سٹی( نظام پور) میں سابقہ جھگڑے کی بناء پر عمران نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اسلحے سے مسلح ہو کر تیل کی ایجنسی پر آکر فائرنگ کر کے ایجنسی پر بیٹھے ہوئے ملازم محمد اسماعیل کو ہلاک کر دیا۔ ملزمان فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل مقتول اسماعیل اور ملزم عمران کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
فیروزوالہ:سابقہ جھگڑے پررنج،نوجوان قتل
Jun 20, 2024