15 کی کال پر فوری کارروائی اڑھائی سالہ بچہ ابراہیم بازیاب 

لاہور(نامہ نگار)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر جنوبی چھاؤنی پولیس کا 15 کی کال پر فوری ریسپانس، اڑھائی سالہ بچہ ابراہیم بازیاب کر والیا۔جنوبی چھاؤنی پولیس نے عید والے دن والدہ کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔اڑھائی سالہ ابراہیم کو بحفاظت والدہ سے ملوا دیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ بوجہ ناراضگی خاتون اپنے شوہر سے علیحدہ رہ رہی تھی۔ خاتون کا شوہر بچے کو زبردستی اٹھا کر لے گیا تھا۔ایس پی کینٹ کی ہدایت پر بچے کو تلاش کرنے کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی چند گھنٹوں کی کاوش سے ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچے ابراہیم کو تلاش کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن