سی سی پی او  کے احکامات پرسکھ یاتریوں کے وفد کو واہگہ بارڈر سے الوداع کیا

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات کی روشنی میں کینٹ ڈویژن پولیس نے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد کو واہگہ بارڈر پر خلوص ومحبت سے الوداع کیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ لاہور پولیس نے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد کو بہترین سکیورٹی اور پروٹوکول دیامہمان سکھ یاتریوں کے وفد کو ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ ساتھ لذیذ اور عمدہ کھانے بھی پیش کیے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں لاہور پولیس کی جانب سے ایسا پیار ملا جسے ہم ساری زندگی یاد رکھیں گے۔ سکھ یاتریوں کے وفد کو واپس بھارت جاتے ہوئے واہگہ باڈر پر عمدہ لذیذ مٹھائیاں بطور تحفہ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...