لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈی نیٹر سلیم مغل کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب دربار حضرت میراں حسین زنجانی ،چاہ میراں میں ادا کر دی گئی۔ ختم قل آج صبح 8بجے محبوب پارک جامع مسجدمدنی چاہ میراں میں ہونگے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ،صدر پی پی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود،رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے اظہار تعزیت کیا ۔