لاہور( نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین جبکہ بھارت نے کشمیر بیگناہ کوانسانوں اورانسانی حقوق کی مقتل گاہ بنادیا۔ فلسطینیوں نے بار بار امداد کیلئے پکارالیکن مسلمان حکمرانوں نے ان کی درد بھری آواز کاکوئی جواب نہیں دیا۔ عالم اسلام اسرائیلی بربریت کیخلاف مزاحمت کامظاہرہ کرنے میں ناکام رہا۔ یادرکھیں قربانی کی طرح جہاد بھی مسلمانوں پر فرض ہے۔ اسلام پراستقامت کاسخت ترین امتحان فلسطینیوں نے نمایاں نمبرز کے ساتھ پاس کرلیا تاہم عالم اسلام بری طرح ناکام ہوگیا۔ اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ فلسطینی اورکشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حق آزادی کی خاطر جام شہادت نوش کررہے ہیں جبکہ ا س دوران مردہ عالمی ضمیر اوراسلامی ملکوں کے مصلحت پسند حکمرانوں نے پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں کیا۔