ابراہیم  علیہ اسلام کی قربانی ہمیں رضائے الٰہی کا درس دیتی ہے:پیراعجازاشرفی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی سنی علم  فیڈریشن کے مرکزی امیر  صاحبزادہ پیراعجازاشرفی زیدہ شرفہ نے مرکز اہلسنت درگاہ وجامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میںخطبہ عید الاضحی دیا۔ انہوںنے کہا ابلیس نے حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی تین بار کوشش کی لیکن ناکام رہا اور اللہ تعالی نے رہتی دنیا تک حاجیوں کو اس تین برجیوں پر کنکریاں مارنا ضروری قرار دیدیا۔  آج  سنت ابراہیمی کے موقع پر اُمت مسلمہ  کو ہر شہ سے بڑھ کر اللہ  اور اسکے رسول ﷺکو راضی کرنا چاہیے۔ حضرت ابراہیم  اور حضرت اسمعیل علیہ  اسلام کی   قربانی ہمیں رضائے الٰہی کا درس دیتی ہے۔ ترجمان مرکز اہلسنت درگاہ جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ   نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکز جامعہ اعجازالقران میں عالمی سنی علماء   فیڈریشن کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور مستحقین کے گھروں  پر گوشت پہنچایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...