الخدمت فاؤنڈیشن   غزہ متاثرین کیساتھ‘ قربانی کا گوشت پہنچادیاگیا:حفیظ الرحمن 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے قربانی کا گوشت غزہ متاثرین تک پہنچادیا،غزہ اور القدس میں الخدمت نے 100بھیڑوں کی قربانی کی گئی۔ غزہ،القدس،قاہرہ اور کراچی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اہل غزہ کیلئے ہزاروں چھوٹے بڑے جانورقربان کئے گئے ۔ قاہرہ میں غزہ مہاجرین کے 100خاندانوں کے اعزازمیں   عید ملن،خانقاہ  قاہرہ میں سلاٹرہاؤس کے دورے اور قاہرہ میں خدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں کے ساتھ ڈنرمیں گفتگو کرتے  ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا عطیہ کی گئی پاکستانی عوام کے قربانیوں  کے گوشت کا عمل مکمل کرلیا گیاہے ۔ نائب صدرذکراللہ مجاہد نے بتایا کہاکہ کراچی  میں اہل غزہ کیلئے 1500گائے اور 1200بکروں کے گوشت کو ہاف کک کرکے ٹن پیک میں بند کیا جارہا ہے اور غزہ روانہ کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے مجموعی طورپر غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیلئے1600بڑے جانوروں اور 1300چھوٹے جانوروں کی قربانی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن