فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کے  زیر اہتمام آرٹ اینڈ کلچر  شو کا انعقاد

پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام 40 ملکوں کی نمائندگی کے ساتھ آرٹ اور کلچر پر ایک شو منعقد کیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی پولین میں لیون کے میئر مسٹر گریگوری اور انکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پاکستانی مشروب اور ہاتھ سے بنا فٹ بال پیش کیا گیا۔ میئر نے پاکستانی آرٹ کلچر اور میوزک کی بہت تعریف کی۔ پاکستانی پولین نے مہندی کے سٹال مزیدار کبابوں، سموسوں اور ہنڈی کرافٹس سے سب کے دل جیت لئے۔ 

ای پیپر دی نیشن