عالمی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا دے: لیاقت بلوچ

Jun 20, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی  لیاقت بلوچ نے ٹیلی فون پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر، راجہ ناصر عباس، ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین غلام محمد صفی کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن جو اس وقت مصرمیں ہیںسے بھی فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگی جرائم پر عالمی برادری  اسرائیل کو سزا دے ۔ ٹیلی فونک رابطہ کے دوران ڈاکٹر خالد قدومی نے بتایا کہ عید کے ایام میں 250 فلسطینی شہید کیے گئے۔  جماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ، رفح میں مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لیاقت بلوچ نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا اور جمعیت علمائے اسلام شمالی وزیرستان کے رہنما مولانا جان مرزا کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا شمالی وزیرستان و سابق فاٹا کے ضم کیے گئے اضلاع میں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ۔مولانا فضل الرحمان نے لیاقت بلوچ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

مزیدخبریں