نیویارک (این این آئی)امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گیگ آرڈرکے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔نیویارک کی عدالت کا ٹرمپ گیگ آرڈر چیلنج کیس چلانے سے انکار کردیا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقدمے کے بارے میں پبلک میں بات نہیں کرسکیں گے۔کورٹ آف اپیلز نے ٹرمپ کی اپیل کوئی قابلِ ذکر آئینی نکتہ موجود نہ ہونے پر مسترد کی، جج جوآن مرچن نے ٹرمپ کو ان کے خلاف مقدمے پر بات کرنے سے منع کیا تھا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 جولائی سے قبل گیگ آرڈر ختم کرنے کی اپیل کی تھی، ٹرمپ کو اس کیس میں پچھلے ماہ مجرم قرار دیا گیا تھا اور سزا 11 جولائی کو سْنائی جانی تھی۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گیگ آرڈرکے خلاف اپیل مسترد
Jun 20, 2024