ہانگ کانگ (این این آئی)اگر آپ بیرون ملک ملازمت کرنا چاہتے ہیں تو ہانگ کانگ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہ تارکین وطن کے لیے مسلسل 5 ویں سال مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔Mercer نامی ادارے کے سالانہ سروے میں ہانگ کانگ کو تارکین وطن کے لیے دنیا میں مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔ہانگ کانگ کے بعد سنگاپور دوسرا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ۔