عید پر بھی  درجنوں وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم 

Jun 20, 2024

لاہور (نامہ نگار) عید الاضحی کے ایام میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں احد کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 5لاکھ 46 روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گرین ٹاؤن میں مکرم سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد  میں رمضان سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون، شیرا کوٹ  میں جواد سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، ساندہ میں مرتضی سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں طارق سے 3 لاکھ نقدی و موبائل فون، نولکھا  میں بابر علی سے ایک لاکھ 15 ہزار مالیت کا بکرا اور موبائل فون، برکی میں عاطف سے 2 لاکھ 20 ہزار و موبائل فون، ہنجروال میں اختر سے ایک لاکھ 45 ہزار روپے و موبائل فون، شیراکوٹ میں ناصر اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون،وحدت کالونی میں صابر علی سے 70 ہزار روپے نقدی، گرین ٹاون میں طاہر سے ایک لاکھ نقدی و موبائل فون،گلشن راوی میں فیصل سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، سمن آباد میں نصیر اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے  مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور موبائل فون، نصیر آباد میں عابد سے 2 لاکھ روپے نقدی و موبائل فون، مغلپورہ کے علاقے میں سجاد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں سہیل سے 44 ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹاؤن میں قدیر سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے ہربنس پورہ، شادمان، قلعہ گجر، وحدت کالونی، غالب مارکیٹ، کاہنہ،گارڈن ٹاؤن اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے8 گاڑیاں، مزنگ، مانگامنڈی اور لٹن روڈ کے علاقوں میں سے 3 رکشیجبکہ ہنجروال،مسلم ٹاؤن، ڈیفنس، فیصل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ،گلشن راوی، یکی گیٹ، نصیر آباد،کاہنہ، شالیمار، مسلم ٹاؤن، فیکٹری ایریا اور سندر کے علاقوں میں سے 13  موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

مزیدخبریں