گجرات، بروقت تنخواہ نہ بھیجنے پر باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل 

گجرات (نامہ نگار) ماہانہ تنخواہ نہ بھیجنے پر (ر) باپ نے چھٹی پر آئے حساس ادارے میں تعینات بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر ڈالا، تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ بڑیلہ شریف میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم محمد اسلم نے عید گزارنے کیلئے چھٹی پر آئے جواں سالہ بیٹے غلام ذکریا کو تو تکرار پر مشتعل ہو کر بندوق کے فائر کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ٹانڈہ پولیس نے مقتول کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر کے اس کی بیوی فوزیہ تبسم کی رپورٹ پر سسر محمد اسلم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او راجہ احسان کے مطابق ملزم بروقت تنخواہ نہ بھیجنے پر اکثر و بیشتر بیٹے کے ساتھ جھگڑتا رہتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...