فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھر میں آگ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق اور بچوں سمیت سات افراد جھلس گئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ محلہ شریف پورہ میں گھر میں پڑا لیپ ٹاپ پھٹنے سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکتھے ہی دیکتھے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت نو افراد بری طرح جھلس گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوران علاج شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی چھ سالہ دعا فاطمہ اور اس کا نو سالہ بھائی طٰحہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ دعا فاطمہ کا جسم 42 فیصد اور طٰحہ کا 38 فیصد جھلس گیا تھا۔