ڈیرہ بگٹی (این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت، تعلیم کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کیے جائیں گے۔سرفراز بگٹی نے پاکستان ہائوس بیکڑ میں عوامی وفود سے ملاقات کی، مقامی عمائدین، عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلی کو عید کی مبارکباد دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ گورننس کی بہتری سے عوامی مسائل کاحل ممکن ہے، محدود دستیاب وسائل بھی بد عنوانیوں کی نظر ہو جاتے ہیں، محکمے بہتر ہوں گے تب ہی عوام کی بہتری ہوگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، سخت فیصلے لینے ہوں گے، بجٹ میں عوام کی بہبود کو مدنظر رکھا جائے گا۔