اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اقوام متحدہ اور پاکستان کے زیر اہتمام افغانستان کے حوالے سے عالمی کانفرنس 30 جون سے یکم جولائی تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق تیسری افغان کانفرنس میں افغانستان اور پاکستانی وفد ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کانفرنس میں امن سلامتی، انسانی حقوق کے معاملات، پرائیویٹ سیکٹر کی افغانستان کی ترقی میں شمولیت، منشیات کے خاتمے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ پاکستانی وفد میں وزارت دفاع خارجہ انسانی حقوق سمیت دیگر افراد شامل ہونگے۔