راجن پور میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید، دوسرا زخمی 

جام پور (نوائے وقت رپورٹ)  پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے جام پور کی حدود میں مبینہ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل تنویر عباس شہید اور دوسرے کانسٹیبل جاوید اقبال زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جس پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل تنویر عباس کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او راجن پور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور زخمی پولیس اہلکار جاوید اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ڈاکٹر عثمان انور نے جام پور ضلع راجن پور کی حدود میں اشتہاری ملزموں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد تنویر کی شہادت اور کانسٹیبل جاوید اقبال کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او  ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شہید کانسٹیبل محمد تنویر کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد تنویر نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

ای پیپر دی نیشن