بھارتی پراپیگنڈا جعلی فلیگ آپریشن معمول، اشتعال انگیزی کا فوری جواب دینگے: آرمی چیف

Jun 20, 2024

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے حاجی پیر سیکٹر پر اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ نمازعید اداکی اور اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے فوجیوں کی لگن، بلندحوصلے اور عزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ بطور فوجی ہم دوران ڈیوٹی اپنے گھروں اور پیاروں سے دور تہوارمنانے پرفخرمحسوس کرتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیرکے معاملے پریو این قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہدپرگفتگو کی جب کہ انہو ں نے کشمیریوں پربھارت کے جاری ظلم وبربریت کی مذمت بھی کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کررہا ہے، ایسے ہتھکنڈے اور جعلی فلیگ آپریشنزبھارت کا معمول کا سیاسی آلہ کاربن چکے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی یاپاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کافوری اورپرْعزم جواب دیا جائیگا۔

مزیدخبریں