جج کو ہراساں کرنے کا از خود نوٹس کیس: لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

Jun 20, 2024 | 14:07

جج کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس میں گزشتہ سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سرگودھا کے پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کر دئیے۔ آر پی او سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کیے گئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے 27 جون تک فریقین سے وضاحت طلب کی ہے۔ عدالت نے کیس آئندہ سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بینچ میں بھجوانے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں