ٹی20 ورلڈکپ: بھارت کا افغانستان کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف

ٹی20ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو جیت کےلیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

بریج ٹاؤن میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 


بھارتی بیٹرز نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا پھر بھی اسکی پہلی وکٹ 11 رنز پر گر گئی۔ کپتان روہت شرما 8 رنز بنا کر فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

اس کے بعد رشبھ پنت نے جارحانہ انداز اپنایا اور 11 گیندوں پر 20 رنز بناتے ہوئے 24 گیندوں پر 24 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کا ساتھ دیا۔ 

تاہم راشد خان نے ریشبھ پنت کو 54 کے مجموعے جبکہ ویرات کوہلی کو 62 کے مجموعے پر میدان بدر کیا۔ 

بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیوم ڈوبے تھے جنہوں نے 10 رنز بنائے، تاہم پانچویں وکٹ پر سوریا کمار یادیو اور ہاردیک پانڈیا نے 60 رنز کی شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔ 

سوریا کمار یادیو برق رفتار 53 اور ہاردیک پانڈیا 32 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ریندر جاڈیجا نے 7 رنز بنائے جبکہ اکشر پٹیل نے 12 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ارشدیپ سنگھ دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 181 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور راشد خان نے 3، 3 وکٹیں اور ایک وکٹ نوین الحق کے حصے میں آئی۔  

واضح رہے کہ سپر ایٹ گروپ 1 میں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن