سپین (بیورو چیف) وفاقی وزیر داخلہ الفریڈو پیریز وبالکا نے کہا ہے کہ کتلونیا میں جہادی سرگرمیوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی اس قسم کا کوئی الرٹ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کتلان وزیر داخلہ جوان سا¶را کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جو پاکستانی گرفتار کئے گئے تھے جن کے بارے میں بعض اخبارات میں القاعدہ سے تعلق ظاہر کیا گیا تھا ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ دو پولیس آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے 19 افراد پر ٹیکس کی عدم ادائیگی اور سرکاری دستاویز میں جعل سازی کا الزام ہے تاہم ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا جب بھی کوئی پولیس آپریشن کیا جاتا ہے تو اس میں ہر قسم کے امکانات کا جائزہ لیا جاتا ہے مگر جب تک اس بارے میں کوئی ثبوت نہ ملے اس شک کو ختم کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور کتلان وزارت داخلہ قومی سلامتی میں اپنے معاملات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔