پنجاب حکومت نےسیالکوٹ میں طوفان سےجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے تین تین لاکھ جبکہ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا

حکومت پنجاب کی طرف سے کیئے گئے اعلان کے مطابق اس سانحہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو تین، تین لاکھ روپے مالی امداد مہیا کی جائے گی ۔ جن لوگوں کے گھرمکمل طورپر تباہ ہو گئے ہیں انہیں پچاس، پچاس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ حکومت پنجاب تمام متاثرین کو ایک ، ایک ماہ کا راشن بھی مہیا کرے گی۔ اعلان کے مطابق جن لوگوں کے مکانات تباہ ہوگئے ہیں انہیں خیمے بھی مہیا کئے جائیں گے ۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہبا زشریف کی ہدایت پر اس آفت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا صحیح اندازہ لگانے کیلئے انتظامیہ سروے بھی کرے گی جس کے بعد متاثرین کو ان کے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ سیالکوٹ میں ہفتے کے روز شدید بارش اورآندھی کے باعث کئی مکانوں کی چھتیں گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے اور امدادی کاموں کے لئے فوج کو طلب کر لیا گیا تھا

ای پیپر دی نیشن