یم کیوایم کے قائد الطاف حسین اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان طویل عرصے بعد ٹیلفون پررابطہ ہوا ہے جس میں مختلف ملکی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا

Mar 20, 2011 | 14:47

سفیر یاؤ جنگ
ٹیلیفونک رابطے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وقاراورقومی حمیت کے لئے آپ جس طرح بلا خوف و خطرعملی جدوجہد کررہے ہیں، وہ قابل ستائش ہے۔ الطاف حسین نے واضح کیا کہ ملک کی عزت کے لئے ہمیں ماضی کی تلخیاں اور اختلافات کوبھلا دینا ہوگا۔ اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ آپ نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی، قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کی مزمت اور ڈاکٹر عافیہ کی سزا کے معاملے پر جو اصولی موقف اپنایا ہے اورجن جراتمندانہ خیالات کا اظہار کیا ہے وہ اسے پاکستانیوں کی آوازسمجھتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی امور پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور قومی عزت و وقار کے دفاع کے لئے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزیدخبریں