کراچی سٹاک مارکیٹ رواں ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی ، آخری کاروباری روزڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہنڈرڈ انڈیکس کو بارہ ہزارپوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے لے گئی۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا، ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور لیورج پروڈکٹس کی آمد بھی مارکیٹ کومندی سے نہ نکال سکی، کاروباری ہفتے کے اختتام پرکے ایس ای ہنڈیڈ انڈیکس چارسو اڑتیس پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزارچھ سو سات پوائنٹس پربند ہوا۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرزکی فروخت کے باعث کاروباری حجم ستائیس فیصد بڑھ کرگیارہ کروڑ بیس لاکھ شیئرزرہا۔ رواں ہفتے کے اختتام تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالرز مالیت کے شیئرز فروخت کئے تاہم بینکوں نے ایک کروڑ پچانوے لاکھ ڈالرزکی نئی سرمایہ کاری کی۔ دوسری طرف دوسال کے عرصے کے بعد رواں ہفتے کراچی سٹاک مارکیٹ میں مارجن ٹریڈنگ سسٹم متعارف کرایا گیا، ایک ہفتے کے دوران دو کروڑ ستاون لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی جس کی اوسط شرح انیس اعشاریہ نو چار فیصد رہی۔

ای پیپر دی نیشن