لاہور+اسلام آباد (خبر نگار خصوصی/ ریڈیو نیوز/ وقت نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب اسمبلی میں یونیفکیشن بلاک کے ایم پی ایز کیخلاف (ق) لیگ کے ریفرنس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔ ارکان کے وکلاءنے جواب داخل کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی جس پر یونیفکیشن بلاک کے ارکان سے 26 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ سماعت کے موقع پر یونیفکیشن بلاک کا کوئی رکن پیش نہیں ہوا جبکہ یونیفکیشن بلاک اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی طرف سے وکیل الیکشن کمشن میں پیش ہوئے۔ (ق) کے ریفرنس کی پیروی کیلئے راجہ بشارت پیش ہوئے۔
یونیفکیشن بلاک / مہلت