تعلقات میں پیچیدگیوں کے باوجود پاکستان سے دوستی برقرار ہے اور اس حوالے سے امریکی مؤقف میں کوئی فرق نہیں آیا۔ امریکا

Mar 20, 2012 | 11:43

سفیر یاؤ جنگ
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات امریکی قومی سلامتی کے لئے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کی مدد سے القاعدہ کے اہم رہنماؤں کا خاتمہ کیا گیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں کئی چیلنجز درپیش ہیں تاہم امریکا پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا پاکستانی حکومت کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کرنے کا خواہش مند ہے اور پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے پاکستانی پارلیمنٹ میں ہونیوالی بحث کو دلچسپی سے دیکھا جائے گا۔
مزیدخبریں