چوروں کا ٹولہ ملک کی آزاد عدلیہ کوتباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، وزیراعظم عدلیہ کی توہین کررہے ہیں تاکہ لوٹا ہوا پیسہ بچایا جا سکے۔ عمران خان

بہاولنگرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام سمیت پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کی حمایت نہ کی توصدرزرداری اپنی چوری بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے، کرپٹ مافیا کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہران بینک سکینڈل میں عوام کا پیسہ سیاستدانوں کودیا گیا، چیف جسٹس تمام ملزمان کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی میں حقیقی جمہوریت اورنیا نظام چاہتے ہیں، اقتدارمیں آکرقانون کی بالادستی لائیں گے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ ملک کی خفیہ ایجسنیوں کا سیاست میں کوئی کردارنہیں ہونا چاہیے۔ موجودہ نظام عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتا، تھانے اورکچہری کا کلچرتبدیل کرنا ہوگا

ای پیپر دی نیشن