الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ، سندھ ،خیبر پختون خواہ اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ سو تولے سونا ان کی اہلیہ کے نام ہے جبکہ ان کے کل سات کروڑ نواسی لاکھ کے اثاثے ہیں ۔مسلم لیگ نون کے پرویز رشید کے اکاونٹ میں صرف ایک لاکھ چوبیس ہزارہیں جبکہ انہوں نے گاڑی اور گھرکی تفصیل نہیں دی۔ سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے اکاونٹ میں صرف بیس لاکھ روپے ہیں ایم کیو ایم کے رضا ہارون کے پاس کوئی گھر اور کوئی گاڑی نہیں انتیس لاکھ کے کل اثاثے ہیں ۔مسلم لیگ ہم خیال کے صدر ارباب غلام رحیم کے کل اثاثے چھ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ کے ہیں،بھینسیں ورثے میں ملی جبکہ ایک سو تیس بکریاں انہوں نے خود خریدی ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس بھی گاڑی نہیں ہے بلکہ گاڑی ان کی بیٹی کے نام ہے اور ان کے ایک کروڑ باون لاکھ پچاس ہزار کے اثاثے ہیں وزیر اعلٰی خیبر پختون خواہ امیر حیدر ہوتی کے پاس کوئی گاڑی نہیں اوردو کروڑ ترپن لاکھ کے کل اثاثے ہیں چیرمین سینٹ نیئرحسین بخاری کے پاس پانچ لاکھ کی گاڑی اٹھارہ لاکھ کا سونا، بارہ لاکھ چھیاسی ہزار کیش تیرہ لاکھ اکسٹھ ہزاربینک اکاونٹ میں ہیں۔ وسیم سجاد کے کل تیرہ کروڑ چھیانوے لاکھ کے اثاثے ہیں۔ جہانگیر بدرکے پچانوے لاکھ چھیاسٹھ ہزار کے اثاثے ہیں۔وزیر اطلاعات خیبر پختون خواہ میاں افتخار حسین کے ایک کروڑ نواسی لاکھ کے اثاثے ہیں جن میں دس لاکھ مالیت کی بانوے ماڈل گاڑی بھی ہے،بشیر بلورکے کل اثاثے چھ کروڑ انہترلاکھ ہیں جن میں سے پانچ کروڑ دس لاکھ اہلیہ کے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بائیس کروڑ سترلاکھ ننانوے ہزار کے اثاثے ہیں جبکہ اٹھارہ کروڑ کی گاڑی یواے ای سے تحفے میں ملی ہے۔ان کے پاس دس کروڑ کی چارگاڑیاں اوربتیس لاکھ کا موٹر سائیکل بھی ہے۔سپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کی بیوی کے نام ایک کروڑ کا گھر جبکہ ننانوے لاکھ پچاس ہزارکے اثاثے ہیں۔راجہ ظفرالحق کے پاس دوکروڑکا گھراورایک کروڑ اسی لاکھ کی زرعی زمین ہے۔