لاہور (خصوصی رپورٹر) اساتذہ کرام نئی نسل کو دوقومی نظریہ‘تحریک پاکستان‘قیام پاکستان کے اسباب و مقاصد اور مشاہیر تحریک آزادی کی حیات وخدمات سے آگاہ کریں۔ ان خیالات کا اظہارنظریہپاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدنے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں اساتذہ¿ کرام کےلئے ایک روزہ نظریاتی تربیتی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں لاہور اور شیخوپورہ کے سکولوں کے ہیڈماسٹرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پرنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہدرشید بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن حکیم، نعت رسول مقبولﷺ اور قومی ترانے سے ہوا۔ حافظ محمد ابراہیم نے تلاوت کلام پاک جبکہ اقبال یٰسین نے نعت رسول مقبول سنانے کی سعادت حاصل کی۔ نظامت کے فرائض سید عابد حسین شاہ نے انجام دیئے۔ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ آپ آئیڈیالوجیکل پاور ہاﺅس تشریف لائے ہیں۔ اس نظریاتی تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور پاکستان کی آئیڈیالوجی کے بارے میں آگہی پیداکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں اہل، ایماندار، محب وطن اور باکردار افراد کو ووٹ دیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے لاتعداد نعمتوں سے نوازا ہوا ہے۔ قبل ازیں نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ اپنی سرگرمیوں کے باعث ایک قومی و نظریاتی ادارہ بن چکا ہے۔ 1992ءمیں پنجاب کے ایک درویش صفت وزیر اعلیٰ غلام حیدر وائیں نے اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ ان کی شہادت کے بعد 1999ءمیں جناب مجید نظامی کی قیادت میںادارے کو ازسرنو منظم کیا گیا اور اس وقت سے لے کر آ ج تک ہم پاکستان کے اساسی نظرےے کے تحفظ اور فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ازلی دشمن بھارت سے ہوشیار رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 32اضلاع میں نظریہ¿ پاکستان فورمز قائم ہو چکے ہیں۔ ہمارے ادارے کی ویب سائٹ سے لاکھوں لوگ استفادہ کر رہے ہیں۔ ہماری پبلیکشنز بشمول ماہنامہ نظریہ¿ پاکستان لوگوں میںنظریہ¿ پاکستان ‘قیام پاکستان مقاصدو اسباب‘ مشاہیر تحریک پاکستان کی حیات و خدمات بارے آگہی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان قائد اعظمؒ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے‘ یہ ایک ایسا مرکز ثابت ہو گا جہاں سے قائداعظمؒ کے افکار کی ترویج و اشاعت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو قائداعظمؒ کی خواہشات کے عین مطابق ایک جدید اسلامی فلاحی جمہوری ملک بنایا جائے۔ پاکستان عطیہ¿ خداوندی ہے جو انشاءاللہ تاقیامت قائم ودائم رہے گا۔ بعدازاں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ قبل ازیں اساتذہ¿ کرام نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں موجود تحریک پاکستان تصویری گیلری کا وزٹ بھی کیا۔