مشرف پاکستان میں سکیورٹی کیلئے 3 بلٹ پروف گاڑیاں، ہیلی کاپٹر استعمال کرینگے

لاہور (معین اظہر سے) سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے پاکستان آمد کے اعلان کے بعد ذاتی سکےورٹی اور نقل و حرکت کے حوالے سے سابق صدر کے ایک دوست ملک نے انہیں تین بلٹ پروف گاڑیوں، ہیلی کاپٹر کی پیشکش کر دی جسے مشرف نے قبول کر لیا اور ان کے پاکستان آنے سے پہلے بلٹ پروف گاڑیاں اور دیگر ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ جائے گا جو مشرف الیکشن مہم کے دوران دیگر شہروں میں آنے جانے کے لئے استعمال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک بین الاقوامی غیر ملکی پرائیوٹ فرم سے مشرف کی سکیورٹی کے انتظامات پر بات چیت مکمل کر لی گئی جلد ہی معاہدہ ہو جائے گا جس کے بعد فرم کے اہلکار جدید آلات لے کر پاکستان آئیں گے تاکہ مشرف کے پرہجوم مقامات پر ان کو فول پروف سکےورٹی کور دیا جائے۔ سابق صدر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف نے اپنی سکیورٹی کے لئے دو سطح پر حکومت سے رابطے کئے ہیں ایک فوج کے سابق سربراہ کے طور پر قانون کے مطابق فوج بھی ان کو سکیورٹی فراہم کرنے کی پابند ہے اور ان کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ان کو فوج کے سابق سربراہ کے طور پر کینٹ کے علاقوں میں فوج کی طرف سے بنائے گئے آفیسر میس اور رہائش کی سہولت بھی میسر ہو گی اس کے علاوہ بطور سابق صدر بھی سکیورٹی فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی قانونی ذمہ داری ہے کیونکہ بلیو بک کے مطابق پاکستان میں صدر کو سب سے زیادہ سکیورٹی کی سہولت حاصل ہے اور سابق دور حکومت میں سابق صدور اور سابق وزراءاعظم کی بھی سخت سکیورٹی کے حوالے سے نئی گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی تھی جس کے تحت اگر کسی سابق صدر پر حملہ کا خطرہ ہو گا تو اس کی سکیورٹی کے لئے اہلکار متعین کرنے کی تعداد مقرر نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ امریکہ میں سابق صدر کو عہدے کی میعاد ختم ہونے کے 10 سال بعد تک سیکرٹ سروس کی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جبکہ عہدہ پر موجود صدر، نائب صدر اور بیگمات اور 16 سال سے کم عمر بچوں کو سیکرٹ سروس کی سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...