ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو 15 اپریل کو ابوظہبی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ابوظہبی کی عدالت نے توقیر صادق کیخلاف دھوکہ دہی کے الزامات کے ثبوت مانگے ہیں۔ نیب کی جانب سے بھیجی گئی دستاویزات عربی ترجمہ کر کے عدالت میں پیش کی جائیں گی۔
ابوظہبی کی عدالت نے توقیر صادق کیخلاف نیب سے ثبوت مانگ لئے
Mar 20, 2013