کراچی (این این آئی) کراچی سمیت سندھ بھر میں انتخابات کے موقع پر پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ق) سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے خورشید شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے، جس میں فاروق ایچ نائیک، سید قائم علی شاہ، تاج حیدر، پیر مظہر الحق، آغا سراج درانی، ایاز سومرو اور شرجیل انعام میمن شامل ہونگے۔ یہ کمیٹی یکم اپریل سے مذکورہ جماعتوں سے رابطوں اور مزاکرات کا آغاز کرے گی۔ پارٹی اعلیٰ قیادت نے کمیٹی کو ٹاسک دیا ہے کہ ان جماعتوں سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملات ایک ہفتہ میں فائنل کر کے رپورٹ دی جائے۔